لوک سبھا انتخابات سے قبل اکلیش یادو کو جھٹکا نشاد پارٹی اتحاد سے ہوئی الگ

لوک سبھاانتخابات کے عین قبل ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کو ایک جھٹکا لگا ہے ،26مارچ کو شامل اس اتحاد میں ان سے علیحدہ ہر کر یوگی سے مل کر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے انکا الگ ہونااس اتحاد کے کئے الگ جھٹکا مانا جا رہا ہے ۔
نشاد پارٹی کے صدرسنجے نشاد نے کہا ہے کہ ہم عظیم اتحاد سے الگ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اورہماری پارٹی کے کارکنان کو سماجوادی پارٹی میں احترام نہیں مل رہا تھا۔ کارکنان اسے لے کرمایوس تھے۔ اب پارٹی الگ سے الیکشن لڑنے کےساتھ دوسرے متبادل پربھی غورکررہی ہے۔
سنجے نشاد نے کہا ‘اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ وہ ہماری پارٹی کے لئے سیٹوں کا اعلان کریں گے۔ لیکن انہوں نے پوسٹریا لیٹرمیں کہیں پربھی ہمارا نام نہیں لکھا۔ میری پارٹی کے کارکنان، عہدیداران، کورکمیٹی اس سے مایوس تھی، اس لئے نشاد پارٹی نے آج فیصلہ لیا ہے کہ ہم ‘اتحاد’ کے ساتھ نہیں ہیں، ہم آزاد ہیں، آزادانہ طورپرالیکشن لڑ سکتے ہیں اوردیگر متبادل کی بھی تلاش کرسکتے ہیں۔ پارٹی اب آزاد ہے’۔
نشاد پارٹی کے صدرسنجے نشاد نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ نشاد پارٹی اس بارلوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے اتحاد کرسکتی ہے۔ وہیں گورکھپورسے موجودہ سماجوادی رکن پارلیمنٹ پروین نشاد اس بار بی جے پی کے امیدوارہوسکتےہیں۔
(سیاست نیوز)