بھوبنیشور ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے آج اوڈیشہ کی نوین پٹنائک حکومت پر ایوان اسمبلی میں تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ اس نے لوک آیوکت کے تقرر میں تاخیر کی ہے اور اس کی مسئلہ پر غلط اطلاعات فراہم کررہی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے دونوں پارٹیوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے دعویٰ کیاہیکہ لوک آیوکت کے تقرر کا ایک اعلامیہ 16 جنوری 2016ء کو شائع کیا گیا تھا لیکن جو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا وہ اوڈیشہ لوک آیوکت قانون کے نفاذ کا تھا۔ چیف منسٹر کو ایوان میں اسے پیش کرنے سے پہلے جاری کیا گیا تھا۔ مشرا نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اس دعویٰ کی مختلف فورموں پر مذمت کی گئی تھی۔