حیدرآباد 31 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم کے جنرل سکریٹری این لوکیش نائیڈو نے آج صبح ہائی ٹیک سٹی مادھا پور سے پارٹی کی ایک موٹر سیکل ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ انہوں نے میا پور میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی گلوبل سٹی ‘ اسکائی ویز یا اسٹار ہوٹلیں نہیں چاہتے ۔ ہم شکر گذار رہیں گے اگر عوام کو پینے کا پانی بھی فراہم ہوجائے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ برسر اقتدار جماعت عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ لوکیش نائیڈو نے عوام کو یاد دہانی کروائی کہ سابقہ تلگودیشم حکومت نے شہر کی ترقی کیلئے زبردست اقدامات کئے تھے ۔ بریجس تعمیر کئے گئے ۔ انہوںنے ریمارک کیا کہ اگر شہر میں کار سے آلودگی پھیلتی ہے تو سیکل اس کا فوری متبادل ثابت ہوگی ۔