لوکیش اور کے ٹی راما راؤ امریکہ میں مصروف اپنی ریاستوں میں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کوشاں

حیدرآباد ۔ 6 مئی (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کے فرزندان اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں، جہاں وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دیں گے۔ یہ دونوں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش دو دن قبل ہی امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے این آر آئیز اور غیرمقیم ہندوستانی صنعتکاروں سے متواتر ملاقاتیں کی ہیں۔ آندھراپردیش حکومت کے پہلے دن ہی اسمارٹ ولیج پر لوکیش نے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے امریکہ کے دورہ کے دوسرے دن امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے عہدیدار ارون کمار سے ملاقات کی ہے۔ اسی دوران کے چندرشیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی راما راؤ بھی اپنی ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اور پنچایت راج کی حیثیت سے وہ بہت جلد امریکی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہیکہ ٹی راماراؤ امریکی سفیر برائے ہند کے علاوہ امریکی نظم و نسق میں عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔