نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سابقہ حکومت میں تقریبا 8 کروڑ فرضی استفادہ کنندگان سرکاری رقومات حاصل کر رہے تھے اور اپوزیشن قائدین اب ان کے خلاف اسی لئے متحد ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے سرکاری پیسہ لوٹنے کے تمام امکانات ختم کردئے ہیں۔ ایک میڈیا گروپ کی تقریب سے خطاب میں مودی نے کہا کہ جن دھن یوجنا اور آدھار جیسی اسکیمات کے نتیجہ میں سرکاری رقومات کا 1,10,000 کروڑ روپیہ فرضی استفادہ کنندگان سے بچایا گیا ہے ۔