حیدرآباد۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) ویسٹ زون کے علاقے لنگر حوض مغل کا نالہ میں کل رات دیر گئے پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں کئی مشتبہ افراد بشمول روڈی شیٹرس کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی وینکٹیشورلو کی زیرنگرانی 200 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس کی ٹیم نے لنگر حوض مغل کے نالے میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں 291 مکانات کی تلاشی لی گئی ۔ دستاویزات کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں 30 موٹر سائیکلیں اور دو آٹو ضبط کرلئے گئے ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور سی ڈاٹ اپلیکیشن کے ذریعہ حراست میں لئے گئے 7 افراد روڈی شیٹرس ہونے کا پتہ لگایا اور ہراست میں لے لیا۔
پولیس نے اس آپریشن کیلئے علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا اور گھر گھر تلاشی کے بعد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔