لنگر ہاوز میں سڑک حادثہ سوڈانی باشندہ ہلاک

حیدرآباد ۔25جولائی ( سیاست نیوز ) لنگر حوض علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سوڈانی باشندہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 25سالہ ایمن جو سوڈانی باشندہ تھا تعلیم حاصل کرنے کیلئے شہر منتقل ہوا تھا اور نارسنگی سن سٹی میں مقیم تھا ۔ وہ اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ آج صبح کار میں جارہا تھا کہ گاڑی کا توازن کھوکر اس نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی ‘ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔