لنگایت مسئلہ پر حکومت کرناٹک کا مرکز پر دباؤ

بنگلورو۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 12 مئی کو مقرر ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل مرکز پر دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے کرناٹک کی کانگریس حکومت نے مرکز کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور اس پر زور دیا ہے کہ لنگایت طبقہ اور ویرا شیوا لنگایت طبقہ کو مذہب اقلیت قرار دینے کے مسئلہ پر غور کیا جائے۔ ریاستی کابینہ نے چند دن قبل مرکز سے لنگایت اور ویرا شیوا لنگایت فرقوں کو مذہبی اقلیت کا موقف دینے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ ایک مکتوب کے ذریعہ مرکز کو روانہ کردیا گیا تھا۔