حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : نئی دہلی کے قریب تغلق آباد اسٹیشن پر انٹر لاکنگ سسٹم میں نئے روٹ کو شامل کرنے کے پیش نظر لنک دکھشن ایکسپریس کی 8 اور 10 مئی کو سرویس منسوخ کردی گئی ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے عہدیداروں کے مطابق لنک دکھشن ایکسپریس کو یعنی ٹرین نمبر 12861 وشاکھا پٹنم ، حضرت نظام الدین لنک دکھشن ایکسپریس 8 مئی کو وشاکھا پٹنم سے نکلتی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ اسی طرح 12862 ٹرین نمبر حضرت نظام الدین وشاکھا پٹنم لنک دکھشن ایکسپریس حضرت نظام الدین سے نکلتی تھی 10 مئی کو منسوخ کردی گئی ۔۔