لنکا کے رومن کیتھولک گرجا گھروں ایسٹر کے مہلوکین کیلئے خصوصی دعائیہ اجتماع

کولمبو ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولمبو کے آرچ بشپ نے آج کولمبو میں ایسٹر کے دن عیسائیوں کے خصوصی اجتماع میں خودکش حملوں کی جسے انہوں نے ایک عظیم سانحہ اور عالم انسانیت کی توہین قرار دیا ۔ ایک خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد کرنے کا حکم دیا جس میں صدر سری لنکا میتری پالا سری سینا اور وزیراعظم نے بھی شرکت کی تاکہ اس ملک میں بدترین دہشت گرد حملے کی مذمت کی جاسکے ۔ کارڈینل میلکم رندیپ نے جو ملک کے رومن کیتھولک گرجا گھروں کے قائد ہیں اس خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد کیا ۔ اس موقع پر رضاکارانہ طور پر خصوصی سفارتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ آرچ بشپ کے گھر پر فوج کے سپاہی پہرا دے رہے تھے ۔