بم رکھنے کا دعویٰ کرنے والا گرفتار
لندن ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے مصروف ترین چیرنگ کراس ٹیوب اسٹیشن پر ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس بم ہے جس سے وہاں سنسنی پھیل گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ شخص کو مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے پاس سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔ اس واقعہ کے بعد مین لائن اور لندن انڈر گراؤنڈ خدمات کچھ عرصہ کیلئے متاثر ہوئیں لیکن اس کے بعد حالات معمول پر آ گئے۔ چیرنگ کراس ٹیوب اسٹیشن سے مسافرین کا تخلیہ کروایا گیا تھا۔ مذکورہ شخص نے ریلوے پٹریوں پر کھڑے ہوکر زور زور سے چیختے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پاس بم ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔