لندن ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے ساؤتھ گیٹ اسٹیشن پر دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی معلوم نہیں ہوتا ۔ اس واقعہ کے بعد ریلوے اسٹیشن کو خالی کروالیا گیا ۔ میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ ساؤتھ گیٹ اسٹیشن دھماکہ کے حوالے سے پولیس اور تحقیقاتی ادارے واقعہ کی جانچ کررہے ہیں۔