لندن کی عمارت میں آتشزدگی

لندن، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں مغربی ہمسپڈیڈ روڈ پر واقع ایک عمارت کی پانچویں منزل پر آج صبح آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ فائربریگیڈ کی 15 گاڑیاں اور تقریباً 100 محکمہ کے ارکان آگ بجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔