لندن ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد جنہوں نے دولت اسلامیہ کے ورقیے لندن کی سڑکوں پر تقسیم کئے تھے، آج انہیں 3 سال کی سزائے قید سنائی گئی کیونکہ وہ دہشت گرد گروپ کی حمایت کیلئے شام کا سفر کرنے کی دعوت اور ترغیبات دے رہے تھے۔ ایڈرسن اور خان دونوں نے الزامات کی تردید کی تھی محکمہ سراغ رسانی کے چیف انسپکٹر گلین چینر نے کہا کہ وہ کسی بھی چھوٹی اقلیت پر دھاوا کرنے سے پہلے بھی کافی باریک بینی سے اطلاعات کا جازہ لیتے ہیں لیکن یہ بات ثابت ہوچکی ہیکہ یہ دونوں افراد لوگوں کو ترغیب دے رہے تھے اور وہ اس بات کی ترغیب کے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے۔