لندن ، 13 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) پولیس نے ہفتہ کو لندن میں یوکرین کی ایمبیسی کے باہر فائرنگ کی جب ایک گاڑی نے سفیر کی کار کو ٹکر دی جو وہاں پارک کی گئی تھی، اور پھر ان آفیسرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو اطلاع پر وہاں پہنچے تھے۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی بھی سفارتی اسٹاف زخمی نہیں ہوا اور نا ہی مشتبہ شخص کو زخم آئے جو زائد از 40 سال کا معلوم ہوا۔ تاہم، اسے گرفتار کرنے کے بعد بطور احتیاط دواخانے سے رجوع کیا گیا۔ اس واقعہ کو جو صبح 8:30 بجے ہالینڈ پارک ایریا میں پیش آیا، دہشت گردی کا واقعہ نہیں سمجھا جارہا ہے۔