لندن میں ہزاروں افراد کا فخریہ مارچ

لندن ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں ہزاروں افراد نے سخت ترین سکیورٹی کے درمیان سالانہ فخریہ مارچ نکالا ۔ فرانس ، تیونس ، کویت میں دہشت گرد حملوں کے باعث یہ مارچ نکالا گیا ۔ لندن پریڈ مقام پر داعش کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے ۔ 250 سے زائد گروپ نے اس پریڈ میں حصہ لیا ۔

داعش کے حملے ، شام کے
40 سپاہی ہلاک
بیروت ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کی جانب سے کئے گئے حملوں میں شام کی حکومت کے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وسط شام کے تین چیک پوسٹ پر یہ حملے کئے گئے ۔ نگرانکاروں نے یہ بات بتائی ۔ کل سے جاری تصادم کے دوران داعش کے ارکان نے شیخ ہلال کے قریب واقع چیک پوائنٹس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔