سماعت مکمل فیصلہ محفوظ ، ہند پاک اور نظام فیملی دعویدار
نئی دہلی ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نظام حیدرآباد کے 310 کروڑ روپئے جو ہندوستان ، پاکستان اور نظام کی فیملی کے مابین تنازعہ کی وجہ سے گذشتہ 68 سال سے برطانیہ کے بنک میں پڑے ہیں ۔ امکان ہے کہ جلد جاری کردیے جائیں گے لندن کی ہائی کورٹ چانسری میں کیس کی قطعی سماعت پانچ دن جاری رہی اور فیصلہ محفوظ کردیا گیا ۔ نظام حیدرآباد کی دولت NATWEST بنک میں ہے ۔ 1948 میں نظام کے وزیر فینانس نے ایک ملین پونڈ نظام کی اجازت کے بغیر اس وقت کے پاکستانی ہائی کمشنر کے اکاونٹ میں جمع کردئیے تھے ۔ نظام حیدرآباد نے اپنے وزیر فینانس کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا ۔ اس رقم پر پاکستان ، ہندوستان اور نظام حیدرآباد کے ورثہ نے دعویٰ پیش کیا ہے ۔۔