ممبئی 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے جو انڈین پریمئیر لیگ کی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس ٹیم کے شریک مالک ہیں آج کہا کہ انہوں نے سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی سے لندن میں ملاقات نہیں کی ہے ۔ 49 سالہ اداکار سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا انہوں نے للت مودی سے ملاقات کی ہے ؟ ۔ للت مودی ان دنوں تنازعہ میں آگئے ہیں جبکہ یہ پتہ چلا ہے کہ انہیں لندن میں رہائش اور سفری دستاویزات کے حصول میں وزیر خارجہ سشما سواراج نے مدد کی تھی ۔ اس سوال پر کہ آیا انہوں نے للت مودی سے ملاقات کی تھی شاہ رخ خان نے کہا کہ اگر انہوں نے ملاقات کی توہوتی تو اب تک سب کو پتہ بھی چل جاتا ۔