لندن 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی انٹرنیشنل ایر لائنس پی آئی اے کے دو طیاروں کی برطانوی عہدیداروں نے مکمل تلاشی لی جبکہ یہ طیارے لندن میں اترے تھے ۔ کسٹمز اور ایمیگریشن کے عہدیداروں نے وجہ بتائے بغیر تلاشی لی ۔ مسافروں اور ارکان عملہ کی بھی تلاشی لی گئی ۔ اُن کا سامان بھی کھول کر دیکھا گیا ۔ پاکستان سے روانہ ہونے والی دو پروازیں PK 785 اسلام آباد سے اور PK 787 کراچی سے لندن پہنچی تھیں ۔ طیارے کے آلات کی بھی کسٹم عہدیداروں نے تلاشی لی ۔ یہ دھاوا آدھاگھنٹہ جاری رہا ۔ پاکستانی مسافر اور ارکان عملہ اس اچانک دھاوے پر حیران ہوگیا ۔