لندن۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی لندن میں آج بم کی موجودگی کے شبے میں سنسنی پھیل گئی اور برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کے ہیڈکوارٹرز کے اطراف کی عمارتوں کا تخلیہ کرا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ براڈکاسٹنگ ہاؤس کے بیرون کا علاقہ متاثر ہوا جب پورٹ لینڈ پلیس کی ناکہ بندی کردی گئی کیونکہ ’’مشتبہ گاڑی‘‘ موجود ہونے کی اطلاعات ملیں لیکن اس بلڈنگ کے اندرون موجود جرنلسٹوں نے کہا کہ وہ غیرمتاثر رہے۔ اینڈریو ویگنس نے ٹوئٹر پر کہا کہ بی بی سی اسٹاف ان لوگوں میں شامل ہے جنھیں اس مقام پر پولیس حصار کی آڑ میں آگئے۔