لندن ۔یکم جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں ایک مسلم ڈرائیور پر شرابی خاتوان اور اس کے ساتھی نے حملہ کر کے بری طرح زدوکوب کیا ۔ اس واقعہ کی فلم بندی وہاں سے گذرنے والوںنے کی ۔ شرابی خاتون نے مسلم ڈرائیور کو گھونسے رسید کئے اور اس کے ساتھی نے بھی بری طرح زدوکوب کیا ۔ راستہ چلنے والوں نے اس منظر کی فلم بندی کر کے اسے سوشیل میڈیا پر پیش کیا ۔ 50 سالہ شاہد اقبال انگلینڈ کے نارمنٹن علاقے میں فری لانس ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس شرابی خاتون نے اس کے بتائے ہوئے پتہ پر پہنچنے سے قبل ہی کار کو چھین لینے کی کوشش کی ۔ جہاں پر خاتون اس کے ساتھی نے حملہ کیا ‘ یہ خاتون ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے سے انکار کر رہی تھی جس کے بعد ہی وہ برہم ہوگئی اور حملہ پر اتر آئی ۔شاہد اقبال نے کہا کہ میں نے اس خاتون سے مودبانہ طور پر کرایہ ادا کرنے کی درخواست کی لیکن اس نے اپنے پیرکار پر رکھ کر مجھ سے الجھ پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس سال سے ٹیکسی ڈرائیور کا کام کر رہے ہیں ۔ آج کا دن میرے لئے نہایت ہی تکلیف دہ رہا کیونکہ یہ شرابی خاتون ٹیکسی کا کرایہ دینے کے بجائے مجھ سے ہی زبردستی پیسے چھین لینے کی کوشش کر رہی تھی ۔ میں نے اسے روک دیا لیکن اس کے ساتھی نے مجھے گھونسا مارا خاتون بھی حملہ آور ہوگئی ۔