لندن : مسافر طیارے اور ڈرون طیاروں کا تصادم ٹل گیا

لندن ۔ 30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مسافر جیٹ طیارہ جو ہیتھرو ایئرپورٹ کی جانب آرہا تھا دو ڈرون طیاروںکے ساتھ تصادم سے بال بال بچ گیا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی ۔ ڈرون طیاروں کا پتہ چلالیا گیا ۔ برطانیہ کی شہری ہوا بازی اتھاریٹی کے بموجب یہ پہلی مرتبہ ہے جب کہ ایک سے زیادہ ڈرون طیاروں کا مسافر طیارہ کے ساتھ تصادم ٹل گیا ہے ۔ شہری ہوا بازی بورڈ کے بموجب ڈرون طیارہ کے آپریٹر نے مسافر طیارہ  اور اس میں سوار افراد کو خطرہ میں ڈال دیا تھا A-320

۔

 
جنوبی کوریا ۔ امریکہ کی فوجی مشقیں
سیول ۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور امریکہ کی سالانہ بڑے پیمانے کی فوجی مشقیں آج اختتام پذیر ہوئیں ۔ ان مشقوں میں مشترکہ بحری فوجی مشقیں بھی شامل ہیں جن سے نیوکلئیر ہتھیاروں کے حامل شمالی کوریا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو ان فوجی مشقوں کے خلاف انتباہ بھی دیا تھا ۔ جنوبی کوریا کے بموجب ان فوجی مشقوں میں 20ہزار جنوبی کوریا کے فوجیوں اور 10ہزار امریکی فوجیوں نے شرکت کی ۔ گذشتہ ماہ دونوں ممالک کی اسی طرح کی فوجی مشقیں منعقد کی جاچکی ہے ۔ دونوں ممالک نے شمالی کوریا کی جانب سے ان مشقوں کے خلاف انتباہ کو نظرانداز کردیا تھا۔