لندن سے دو مشتبہ خواتین گرفتار

لندن ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی حکام نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہیتھرو ائیرپورٹ سے استنبول جانیوالی خاتون کو گرفتار کیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر شمال مغربی لندن سے ایک اور عورت گرفتار ہوئی۔ محروس خواتین کی عمریں 26 اور 27برس ہے۔ ایک خاتون سے بڑی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ تاہم دونوں خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا ۔ امریکہ مشقیں برقرار
سیول، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے امریکہ کے ساتھ فوجی مشقوں کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے شمالی کوریا کا مطالبہ ردّ کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کو معمول کا عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دو خودمختار ملکوں کے درمیان ہونے والی دفاعی مشقیں ہیں۔