’لندن زو‘ میں آتشزدگی ایک جانور کا نقصان ، آٹھ افراد زخمی

لندن ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے مشہور ’لندن زو‘ میں آج آتشزدگی کا حادثہ پیش آئی جس میں آٹھ افراد بشمول اسٹاف زخمی ہوئے اور ایک جانور ’آرڈورک‘ کی جان گئی۔ زو کے عہدیداروں نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد چار نیولے لاپتہ ہیں۔ دنیا کے سب سے قدیم زو پارکس میں شامل لندن زو میں آج کے ابتدائی اوقات میں انیمل اڈونچر انکلوژر کو آگ نے کافی نقصان پہنچایا۔ زائد از 70 فائرفائٹرز نے گھنٹوں مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا، جو آس پاس کے علاقے تک پھیل گئی تھی۔

 

امریکی صدر نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے
فیڈرل اپیل کورٹ کا فیصلہ
واشنگٹن ۔ 23 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی فیڈرل اپیل کورٹ کے ایک بنچ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر نے سفری پابندیوں کے دوسری حکم میں بھی اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ جمعہ 22 دسمبر کو دیئے گئے فیصلے میں اپیل کورٹ کے بینچ نے حکم امتناعی کو اْس وقت تک بحال رکھا ہے جب تک اس معاملے پر امریکی سپریم کورٹ دائر شدہ نظرثانی کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں سناتی۔ رواں مہینے کے اوائل میں امریکی عدالتِ عظمیٰ نے عبوری طور پر حکم امتناعی کو معطل کر دیا تھا۔ اپیل کورٹ کے بینچ کے مطابق اعلیٰ عدالت نے حکم امتناعی منسوخ نہیں کیا اور ابھی حتمی فیصلہ سنایا جانا باقی ہے ۔