لندن، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے ایک پُل پر ہوئے حملے کی جانچ کر رہی پولیس نے مشرقی لندن کے الفورڈ علاقے سے 27 سالہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرکے کہاکہ نوجوان کو برک شائر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔