لندن ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پولیس نے آج مختلف مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ یاد رہیکہ لندن برج پر حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے لے۔ صبح کی اولین ساعتوں میں یعنی 4:15 بجے لندن کے کاؤنٹر ٹیررزم کمانڈ نے نیو ہیم اور بارکنگ نامی علاقوں کے مختلف مکانات اور املاک پر دھاوے کئے جہاں سے کئی لوگوں کی گرفتاری عمل میںآئی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔