حیدرآباد ۔ /24 اپریل (راست) محکمہ زبان و تہذیب حکومت تلنگانہ کے اشتراک و تعاون سے ایم جی ایم آرٹس اینڈ ایونٹس اور کے ایم آر انڈیا ہومس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیراہتمام /27 اپریل کو شام 6 بجے للت کلاتھورانم اوپن ایرتھیٹر پبلک گارڈن نامپلی میں گولڈن تلنگانہ میوزیکل اینڈ کامیڈی شو پیش کیا جائے گا ۔ مہمان خصوصی ایم ایس پربھاکر راؤ ایم ایل سی ہوں گے ۔ شریمتی گدوال وجئے لکشمی کارپوریٹر ، محمد موسیٰ صدیقی ، افتخار شریف امریکہ ٹی آر ایس قائدین مسرس محمد خلیق الرحمن ، عابد رسول خان ، رحیم الدین اعزازی مہمان ہوں گے ۔ اس پروگرام میں پلے بیاک سنگر وجئے لکشمی ، روبی ، رینا کے علاوہ گلوکار محمد عثمان ، سعید خان ، انور علی ، ارشاد ، بیگ شاہ ، ڈاکٹر معیز جنیدی اور محمد سراج الدین ساز پر نئے اور پرانے گیت پیش کریں گے ۔ سید انیس پروگرام کے آرگنائزر ہیں ۔ محمد غوث محی الدین اینکر ، بشیر خان اور سورج کرن کامیڈین ہوں گے۔ پروگرام کا داخلہ عام ہے ۔