للت مودی کے خلاف راشٹرپتی بھون کی شکایت درج

نئی دہلی۔5جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹرپتی بھون نے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کی جانب سے مبینہ طور پر توہین آمیز ٹوئیٹر پیام اپ لوڈ کرنے کے سلسلہ میں دہلی پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ہے ۔ مبینہ رقومات کی منتقلی کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے سکریٹری امیت سپاول کے خلاف بیان دیا گیا ہے ۔ اس شکایتی مکتوب کو دہلی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جس نے اب تک کوئی کیس درج رجسٹر نہیں کیا یا عدالت میں ضروری ہدایت طلب نہیں کی ہیں۔