ممبئی ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کے وکیل اپنے موکل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ سمن لوٹا دینے کے ایک روز بعد مرکزی ادارہ نے آج اس دستاویز کی نقل متنازعہ کرکٹ اڈمنسٹریٹر کو ای میل کردی۔ ایک ای ڈی آفیسر نے آج یہاں کہا کہ ہم نے للت مودی کو جاری کئے گئے سمن کی نقل ای میل کردی ہے جبکہ اُن کے وکیل نے یہ نقل واپس کردی تھی۔