ممبئی ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : للت مودی معاملہ میں ایک نیا تنازعہ پیدا ہوا ہے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا نے آج یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے 2014 میں لندن میں داغدار سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی سے ملاقات کی تھی ۔ ماریا کے بیان کے ساتھ نیوز چیانلوں پر سابق پولیس کمشنر ممبئی نے آئی پی ایل کے سابق کمشنر کے ساتھ ملاقات کی تصویریں بتائی گئی ہیں ۔ ماریا نے بتایا کہ یہ ملاقات 15 تا 20 منٹ رہی ، اس ملاقات میں للت مودی نے انڈر ورلڈ کی جانب سے ان کی زندگی کو لاحق خطرے کے بارے میں ممبئی پولیس سے مدد طلب کی تھی ۔