لفظ لفظ موتی

٭ لاکھوں دوست بنانا کوئی بڑی بات نہیں ، بڑی بات یہ ہے کہ ایسا دوست ہو جو لاکھوں سے بہتر ہو ۔
٭ سمجھدار انسان تمام انسانوں سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے ، چاہے وہ شخص عمر میں چھوٹا ہو یا بڑا ، امیر ہو یا غریب ۔
٭معافی مانگنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ سے غلطی ہوئی ۔ بلکہ معافی مانگنے کا اصل مطلب یہ ہے کہ آپ رشتوں کو اپنی انا سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔
٭ اپنی زندگی میں سب کو اہمیت دو، اچھے لوگ خوشی دیں گے اور برے لوگوں سے زندگی کا سبق ملے گا ۔
٭ جو شخص بچپن میں تمیز نہیں سیکھتا ، بڑا ہو کر بھی باداب نہیں بنتا ۔
٭ایسے شخص کو دوست رکھو جو نیکی کر کے بھول جائے ۔
٭ جب وقت گزر جاتا ہے تو ہرگز واپس نہیں آتا ، اس لئے وقت سے زیادہ قیمتی شئے اور کوئی نہیں۔
٭اچھی بات کہنا اور درگزر کرنا ایسی خیرات سے بہت رہے جس کے بعد تکلیف پہنچائی جائے ۔

کیا بات ہے !
٭ ایک بے حد موٹی خاتون اپنے موٹاپے کا علاج کرانے اپنے خاندانی معالج کے پاس پہنچی ۔ ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد کہا ’’ آپ کا جسم خطرناک حد تک پھیل گیا ہے ، چربی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتیں ۔ شہر کی تمام تقریبات میں آپ شریک ہوتی ہیں اور کھانے پینے کا کوئی موقع ہاتھ … ‘‘ ’’ ڈاکٹر صاحب ! ‘‘ خاتون نے اس کی بات کاٹ کر کہا ’’ کیا آپ اپنے مریضوں کی خاطر تواضع نہیں کرتے ؟ میرا مطلب ہے کوئی چائے ، بسکٹ ، پیسٹریاں وغیرہ نہیں منگواتے …؟ ‘‘