لفظ لفظ موتی

٭ سب سے خطرناک غصہ جوانی کا ہے ۔
٭ موت واحد چیز ہے ‘ جس کو رشوت دے کر ٹالا نہیں جاسکتا ۔
٭ نماز دل کا نور ہے تو آسماں کا ظہور ہے ۔
٭ آنکھ اٹھتی ہے تو سنگ ریزوں کو بھی گلزار بنا دیتی ہے ۔
٭ مسرتیں وہاںپروان چڑھتی ہیں جہاں اعتمادکے بیج کی آبیاری ہو ۔
٭ درد ہلکا ہو یا گہرا ‘ بہرحال اذیت ناک ہوتا ہے
٭ دوسروں کے چراغ سے روشنی ڈھونڈنے والے خود ہمیشہ اندھیروں میں رہتے ہیں ۔
٭ ہر نئی چیز اچھی لگتی ہے مگر چاول اور دوست جتنے زیادہ پرانے ہوں اتنے اچھے ہوتے ہیں ۔
٭ تکلیف کی زیادتی محبت کی کمی کا باعث بن جاتی ہے ۔
٭ اپنی سوچ کو پانی کے قطروں کی طرح صاف و شفاف رکھو ۔ جس طرح قطروں سے دریا بنتا ہے اسی طرح سوچوں سے ایمان بنتا ہے ۔