لفظ لفظ موتی

٭ نیک کام وہ ہے، جو لوگوں کی خوشنودی سے بے پرواہ ہوکر کیا جائے۔
٭ محنتی آدمی کا ہاتھ اس کو کبھی نہ کبھی دولت مند بنادیتا ہے۔
٭ آپ کی زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔
٭ لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام اس طرح بنالو کہ اگر مرجاو تو تمہارے لئے روئیں اور اگر زندہ رہو تو تم سے ملنا پسند کریں۔
٭ ظلم کرنے سے بچو کیونکہ مظلوم کی آہ سب سے پہلے اوپر پہنچتی ہے
٭ پہاڑ سے گرا ہوا انسان دوبارہ اٹھ سکتا ہے لیکن نظروں سے گرا ہوا ساری زندگی نہیں اٹھ سکتا۔
٭ اپنے بھائی کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کرو ممکن ہے کہ خدا اسے اس سے نجات دے دے اور تمہیں اس میں مبتلا کردے ۔
٭ مصیبت کے وقت خاموشی اور صبر سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہوتا
٭ سب سے بڑی فتح اپنے نفس پر قابو پانا ہے ۔