لفظ لفظ موتی

٭ رینگنے کی ساری عمر سے پرواز کا ایک لمحہ بہتر ہے۔
٭ خوش اخلاقی پر کچھ خرچ نہیں ہوتا بلکہ وہ آپ کا وقار بڑھادیتی ہے۔
٭ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے جنہیں کامیابی پر یقین ہوتا ہے۔
٭ انسان جتنی محنت خامی چھپانے میں کرتا ہے اتنی محنت سے خامی دور کی جاسکتی ہے۔
٭ عقلمند سوچ کر بولتا ہے جبکہ بیوقوف بول کر سوچتا ہے۔
٭ کسی کا دل مت دکھاؤ کیونکہ تم بھی ایک دل رکھتے ہو۔
٭ وہ شخص ہمیشہ بے فیض رہتا ہے، جو اپنے استاد کی عظمت و بزرگی کا خیال نہیں رکھتا۔ جس سے ایک لفظ بھی سیکھو، اس کی دل سے عزت کرو۔
٭ ہر چیز کی قیمت ہوتی ہے اور انسان کی قیمت اس کی خوبیاں ہیں۔
٭ اگر آپ اُڑنا چاہتے ہیں تو اپنے بال و پر کے ساتھ اُڑ سکتے ہیں، کسی اور کے پروں پر بھروسہ کرنے والا کبھی پرواز نہیں کرسکتا۔
٭ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا اور اچھے نتائج کی امید رکھنا، جہالت ہے۔
٭ جو آدمی ارادہ کرسکتا ہے اس کیلئے کچھ بھی ناممکن نہیں۔