لفظ لفظ موتی

٭ مومن اپنے احسان کو پوشیدہ رکھتا ہے۔
٭ نیکی کرنے میں دیر اور بدلہ لینے میں جلدی نہ کرو۔
٭ برے لوگ اچھی بات میں بھی برائی نکال لیتے ہیں۔
٭ ٹوٹی ہوئی دوستی دوبارہ جڑ تو سکتی ہے لیکن ثابت نہیں رہ سکتی۔
) کسی کو پانے کی تمنا نہ کرو، خود کو اس قابل بنالو کہ دوسرے تمہیں پانے کی تمنا کرنے لگیں۔
٭ وقت ان کی قدر کرتا ہے جو وقت کی قدر کرتے ہیں۔

٭ مایوسی ایک دَلدل ہے، آپ اس میں پہلا قدم رکھتے ہیں، دوسرا قدم آپ کو نہیں رکھنا پڑتا کیونکہ دَلدل کو ہمیشہ پہلے قدم کا انتظار ہوتا ہے۔
٭ اگر بھوکے کے سامنے گاؤ گے تو وہ اپنے پیٹ سے تمہارا گانا سنے گا۔
٭ اگر انسان کامل ہے تو شیطان کو بھی یہ طاقت حاصل نہیں کہ وہ اسے گمراہ کرے۔

٭ جو اللہ کے کام میں لگ جاتا ہے اللہ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔
٭ جلد بازی میں ندامت اور ٹھہر ٹھہر کر کام کرنے میں سلامتی ہے۔
٭ کامیاب انسان وہ ہے، جس کے ارادے مضبوط ہوں۔
٭ سب سے خطرناک غصہ جوانی کا ہے۔
٭ موت واحد چیز ہے، جس کو رشوت دے کر ٹالا نہیں جاسکتا۔
٭ نماز دل کا نور ہے تو آسمان کا ظہور ہے۔
٭ آنکھ اُٹھتی ہے تو سنگ ریزوں کو بھی گلزار بنادیتی ہے۔
٭ مسرتیں وہاں پروان چڑھتی ہیں جہاں اعتماد کے بیج کی آبیاری ہو۔