لفظ لفظ خوشبو

٭ غصہ عقل کو کھاجاتا ہے، جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے۔
٭ جس بیماری کا سبب معلوم ہوتا ہے اس کی شفاء بھی موجود ہوتی ہے۔
٭ کم کھانا صحت، کم بولنا حکمت اور کم سونا عبادت ہے۔
٭ اگر تمہارے پاس دشمن کا قاصد آئے تو اس کی بے حد عزت کرو۔
٭ اپنی اصلاح کرنا سب سے مشکل کام ہے۔
٭ دوسروں پر نکتہ چینی کرنا سب سے آسان ہے۔
٭ فکر سے ہی فکر دُور ہوتی ہے۔
٭ خاموشی، اظہار نفرت کا بہترین طریقہ ہے۔
٭ سب سے بڑی بہادری، بدلہ نہ لینا ہے۔
٭ خدا ہماری شکل و صورت کو نہیں بلکہ ہمارے دلوں کو دیکھتا ہے۔
٭ مسکراہٹ ایسا پھول ہے، جس پر ہر موسم میں بہار رہتی ہے۔
٭ اساتذہ کا ادب، طالب علم کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
٭ کسی کا بُرا چاہنے والا کبھی خوش نہیں رہتا۔