لفظ’ ہندو‘ کو مسلمانوں نے ایجاد کیا: موئیلی

بنگلور ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر کرناٹک اور مرکزی وزیر ویرپا موئیلی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ لفظ’’ہندو‘‘ کو مسلمانوں نے ایجاد کیا ہے ۔ یہ لفظ قرون وسطیٰ میں ایجاد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان چاہتے تھے کہ ہندوستان میں رہنے والے افراد کو اُن کی قومیت کے حساب سے شناخت بنائی جائے اس لئے یہاں رہنے والے افراد کو ہندو کہہ کر مخاطب کیا جانے لگا ۔ لفظ ہندو کا ہمارے ویدو اور دیگر مقدس کتابوں میں تذکرہ نہیں ہے ۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے ویرپا موئیلی کے اس خیال سے عدم اتفاق کیا اور کہا کہ ’’میں موئیلی جیسے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کے مسائل نہ اٹھائیں ‘‘ ۔ آخر یہ لوگ پرانے وقتوں ‘ قرون وسطیٰ جیسے دور میں کیوں جارہے ہیں ۔ آخر ہم پُرامن طریقہ سے کیوں نہیں رہ سکتے ۔

مسلمانوں کی وجہ سے وندے ماترم آدھا پڑھا جاتا ہے : بی جے پی لیڈر
اندور۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں بی جے پی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر جنہوں نے حال ہی میں متنازعہ بیان جاری کیا تھا اور پھر ایک مرتبہ تنازعہ پیدا کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی وجہ سے ہم وندے ماترم گیت پورا نہیں گاسکتے ۔ ٹھاکر نے کہا کہ اس گیت میں بھگوان دُرگاکی شان میں اظہار خیال کیا گیا ہے لیکن مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو ٹھیس پہنچتی ہے اس لئے وندے ماترم کے دو فقروں کو ہذف کردیا گیا ہے ۔ اگرچیکہ یہ پانچ فقروں کا گیت ہے ۔