کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم کا مودی حکومت پر الزام
نئی دہلی ۔ یکم / جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پر ’’ لفاظی اور بار بار موقف کی تبدیلی‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے کہا کہ ایسا کرنے سے خارجہ پالیسی مستحکم نہیں رہتی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بار بار بیرونی دورے عوام کو متاثر نہیں کرسکتے ۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان دوروں سے کیا فائدہ ہوا ۔ سابق وزیر فینانس نے مودی کے اچانک دورہ پاکستان کو جذباتی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری میں اس قسم کے جذباتی اقدامات کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، نیپال ، مالدیپ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوجائیں ۔ لیکن زیادہ سے زیادہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت کی خارجہ پالیسی آخر کیا ہے ؟
۔ گزشتہ چار ماہ صرف لفاظی ، یوٹرنس اور جذباتی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں لیکن ان سب سے خارجہ پالیسی