لطائف

٭ دو بے وقوف بازار سے گذر رہے تھے کہ ان میں کسی بات پر لڑائی ہوگئی اور پولیس والے نے انہیں حوالات میں بند کردیا ۔ جیل میں بھی ایک بے وقوف مسلسل بولتا رہا تو دوسرا بولا : ارے نالائق چپ کر ۔ اب یہاں سے بھی نکلوائے گا ۔
٭استاد ( شاگرد سے ) : بتاؤجنگلات کسے کہتے ہیں؟شاگرد: جو جنگ لاتوں سے لڑی جائے ۔ اسے جنگلات کہتے ہیں ۔
٭ایک پاگل پاؤں میں رسی باندھ رہا تھا ۔ ایک شخص نے پوچھا : کیا کر رہے ہو؟پاگل نے جواب دیا: خودکشی کر رہا ہوں ۔وہ شخص بولا : خودکشی تو گلے میں رسی باندھ کر کی جاتی ہے ۔ پاگل بولا : پہلے گلے پر باندھی تھی مگر دم گھٹنے لگا تھا ۔
٭طارق کے سر پر پٹی اور بازو پر پلسٹرچڑھا دیکھ کر اختر نے پوچھا : کیا آج پھر موٹر سائیکل پھسل گئی ؟’’ ایسا نہیں ہے بلکہ میں نے سلیم سے دو سو روپئے کی شرط لگائی تھی کہ وہ مجھے کندھے پر بٹھاکر بانس کی سیڑھی پر نہیں چڑھاسکتا اور میں شرط جیت گیا ۔ طارق نے درد سے کراہتے ہوئے جواب دیا ۔