لطائف

٭ تین آدمی کھانا پکار ہے تھے کہ نمک کم پڑ گیا، تینوں لڑپڑے کہ بازار سے نمک کون لائے گا۔ ایک آدمی نے کہا: ’’ جو سب سے پہلے بولے گا ، وہی نمک لائے گا۔‘‘تینوں خاموش ہوگئے، کئی دن گزر گئے۔ لوگ سمجھے کہ شاید یہ مر گئے ہیں۔ کفن پہنانے کے بعد لوگ ان کو دفنانے والے تھے کہ ایک آدمی بول اُٹھا: ’’ میں زندہ ہوں ۔‘‘باقی دو آدمی بھی فوراً اُٹھ کر بیٹھ گئے اور اس سے بولے : ’’ جا نمک لے کر آ۔‘‘
٭ ایک آرٹسٹ : ’’ میں نے انگور کا ایک گچھا بنایا، جو اس قدر اصلی معلوم ہوتا تھا کہ ایک بلبل آکر اسے نوچنے لگی۔‘‘دوسرا آرٹسٹ : ’’ وہ بلبل میں نے بنائی تھی‘ جو مکمل ہونے کے بعد آپ کے انگور کے گچھے کی طرف اُڑ گئی۔‘‘
٭ ایک بار ایک چیونٹی ہاتھی پر بیٹھ کر جارہی تھی‘ راستے میں کچا پُل آگیا، جسے دیکھ کر چیونٹی بولی: اس پُل کو پار کرلو گے یا میں نیچے اُتروں ؟ ‘‘
٭ ایوب ( نعیم سے ) : ’’ اگر رات کو نیند نہ آئے تو؟ ‘‘ نعیم ! ’’ تو پھر چوکیدار کی ضرورت نہیں رہے گی۔‘‘