لطائف

٭استاد : بچو اس شعر کا دوسرا مصرعہ بتاؤ،جس کھیت سے کسان کو میسر نہ ہو روزی ،شاگرد : اس کھیت میں فوراً ہی ٹیوب ویل لگادو۔
٭ استاد: کوئی مثال دو کہ سردیوں میں چیزیں سکڑتی کیوں ہیں اور گرمیوں میں پھیلتی کیوں ہیں ؟شاگرد : گرمیوں میں چھٹیاں پھیل کر ڈھائی مہینوں کی ہوتی ہیں اور سردیوں میں سکڑ کر پندرہ دن کی ہوجاتی ہیں ۔
٭ استاد نے شاگر کو ڈانٹتے ہوئے کہا : تم آج قلم کے بغیر اسکول چلے آئے ۔ جو سپاہی ہتھیار کے بغیر میدان جنگ میں چلا آئے ۔ جانتے ہو اسے کیا کہتے ہیں؟شاگرد نے معصومیت سے جواب دیا : جنرل
٭ بچہ ( باپ سے ) : ابو جب آپ فیل ہوجاتے تھے تو دادا جان آپ کے ساتھ کیا کرتے تھے ؟باپ : بیٹے وہ میری خوب پٹائی کرتے تھے ۔ بچہ : اور جب دادا جان فیل ہوتے تھے تو ؟باپ : ان کے والد صاحب ان کا سر پھوڑ دیا کرتے تھے ۔ بچہ ( معصومیت سے ) اباجان میں امتحان میں فیل ہوگیا ہوں ۔ اگر آپ مجھے معاف کردیں تو یہ خاندانی دہشت گردی ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکتی ہے ۔
٭ استاذ : بچو بادل کیوں گرجتا ہے ؟
شاگرد : سر وہ اصل میں پہاڑے یاد کرتا ہے
٭ ایک ڈاکٹر مریض کے پیچھے بھاگ رہا تھا ۔ لوگو ںنے پوچھا : کیا ہوا ؟ڈاکٹر نے جواب دیا : دسویں بار ایسا ہوا ہے کہ دماغ کا آپریشن کرانے کے بہانے بال کٹواکر بھاگ رہا ہے ۔