٭ ایک آدمی کے گھر کے سامنے گدھا مرا پڑا تھا، اس نے میونسپل والوں کو فون کیا کہ ’’ میرے گھر کے سامنے گدھا مرا پڑا ہے، اُٹھوا دیں‘‘ جواب ملا ’’ اسے وہیں دفن کردو‘‘ وہ آدمی کچھ دیر تک خاموش رہا، پھر جل کر بولا ’’ دفن تو کرادیتا مگر میں نے سوچا کہ پہلے مرنے والے کے خاندان والوں کو تو خبر کردوں‘‘
٭ لڑکا : ’’ امی ! کیا ہم کو ہمیشہ سچ بولنا چاہئے؟ ‘‘ امی: ’’ ہاں بیٹا! ‘‘لڑکا: ’’ تو آپ سچ سچ بتایئے کہ میرا بسکٹ کا ڈبہ کہاں ہے ؟ ‘‘
٭ پہلا لڑکا: ’’ میرے ڈیڈی کے بال اتنے خوبصورت ہیں کہ سب لوگ تعریف کرتے رہتے ہیں‘‘دوسرا لڑکا: ’’ میرے ڈیڈی کے بال اتنے سنہرے ہیں کہ رات کو بھی چمکتے ہیں‘‘ تیسرا لڑکا: ’’ میرے ڈیڈی کے بال تو جادو کے ہیں، وہ جب چاہتے ہیں سر پر رکھ لیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ڈریسنگ ٹیبل پر ‘‘۔