لطائف

٭ ایک بچے کو باوجود کوشش کے ہفتے کے سات دنوں کے نام یاد نہ ہوئے تو ماسٹر صاحب کو ایک ترکیب سوجھی ۔ انہوں نے بچے سے کہا ’’ کیا تمہارے گھر میں کوئی جانور وغیرہ ہیں ؟ ‘‘ بچہ بولا ’’ جی مرغی کے بچے ہیں ‘‘۔ ماسٹر صاحب نے کہا ’’ تم ہفتے کے سات دنوں کے نام پر ان بچوں کے نام رکھ لو ۔ ‘‘ کافی دن گزرنے کے بعد ماسٹر صاحب نے ہفتے کے نام سنانے کو کہا تو اس نے سنایا ’’ پیر ، منگل ، بدھ ، جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ ‘‘ ۔ ’’ اتوار کہاں گیا ؟ ‘‘ ماسٹر صاحب بولے ۔ اتوار کو بلی کھا گئی ۔ بچہ معصومیت سے بولا ۔
٭ ایک درخت کے نیچے چند کاہل لڑکے بیٹھے باتیں کررہے تھے ۔ آدمی نے کہا ’’ تم میں سب سے زیادہ سست اور کاہل کون ہے ؟ میں اسے انعام دوں گا ۔ ‘‘ سب لڑکوں نے ہاتھ اُٹھایا مگر ایک لڑکا ویسے ہی بیٹھا رہا ۔ تو اس آدمی نے کہا ’’ تم ہی سب سے سست اور کاہل ہو ، یہ لو تمہارا انعام پانچ روپئے ‘‘ اس پر لڑکے نے کہا ’’ براہ کرم آگے بڑھ کر میری جیب میں ڈال دیں ‘‘ ۔
٭ ’’خاموش ‘‘ جج نے گرج کر کہا ’’ اگر اب کسی نے شور مچایا تو اسے کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا ‘‘ ۔ ’’ ہاہا ، ہوہو ، ہی ہی ، ہاہا ہا ‘‘ ملزم نے شورمچادیا ۔
٭ بچے نے ماسٹر صاحب کو اسکول میں فون کیا کہ میرا لڑکا آج بیمار ہے ، اس لئے آج وہ اسکول نہیں آئے گا ۔ ‘‘ ماسٹر صاحب سمجھ گئے کہ یہ بچے کی آواز ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ آپ کون صاحب بول رہے ہیں ‘‘ ۔ بچے نے گھبرا کر کہا ’’ سر یہ میرے ڈیڈی بول رہے ہیں ‘‘ ۔
٭ ماں ’’ ننھی ریڈیو بند کردو ، کوئی کتنی بری اور بھدی آواز میں چیخ رہا ہے ‘ توبہ ہے ‘‘ ننھی ’’ امی جان یہ ریڈیو نہیں ہے ، اباجان گارہے ہیں۔ ‘‘
٭ ماں ( بیٹے سے ) ’’ اُٹھو جلدی کرو زلزلہ آگیا ہے ۔ ‘‘ بیٹا ’’ ماں وہ کیسے آسکتا ہے ؟ میں تو دروازہ بند کر کے سویا تھا ۔ ‘‘