لطائف

٭بیٹا : اماں ، اماں ، گاؤں میں ایک دانتوں کا ڈاکٹر آیا ہے ۔ ماں : تو مجھے کیا ۔ میرے تو دانت ہی نہیں ہیں ۔
٭امی : امتحان میں سوال مشکل تو نہیں تھے ؟بیٹا : امی جان سوال تو نہیں جواب مشکل تھے ۔
٭ایک بچہ ٹی وی پر ہاکی میچ دیکھ رہا تھا ۔ آخر بور ہوکر امی سے کہا ، امی یہ ایک گیند پر کیوں لڑ رہے ہیں اپنی اپنی گیند کیوں نہیں لیتے ؟
٭استانی ( شادگرد کی ماں سے ) آپ کے بیٹے کو پڑھنے کا بالکل شوق نہیں ۔ ماں : یہ بات غلط ہے اگر میرے بیٹے کو پڑھنے کا شوق نہ ہوتا تو ہر کلاس میں دو تین سال کیوں لگاتا ۔
٭ماں : بیٹا ہمیشہ بڑے بننے کی کوشش کیا کرو ۔ ذرا بتاؤ کہ تم کیا بننا چاہتے ہو ؟بیٹا: میں ہاتھی بنوں گا کیونکہ اس سے بڑا کوئی نہیں ہے ۔
٭ماں بیٹے سے : بیٹا ! اداس مت ہو تمہاری قسمت میں فیل ہونا لکھا تھا تو تم فیل ہوگئے ۔ بیٹا ! پھر تو شکریہ امی جان کہ میں نے محنت نہیں کی ، ورنہ ساری محنت ضائع ہوجاتی ۔
٭ماں : بیٹے کی استانی سے میں تو بچپن میں حساب میں بہت کمزور تھی میرا بیٹا کیسا ہے ؟استانی : تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے ۔
٭ملانصر الدین نے ایک بکری چرائی ذبح کی اور گوشت صدقہ کردیا ۔ کسی نے ملامت کی تو کہنے لگے ۔ چوری کا گنا ہ اور صدقے کا ثواب تو برابر ہوگئے اور کھال مجھے منافع میں مل گئی ۔۔
٭ ایک موٹر سائیکل پر تین آدمی بیٹھے جارہے تھے راستے میں ایک پولیس والے نے ان کو پکڑ لیا اور پوچھا ’’ ایک موٹر سائیکل پر تم تین سوار کیوں ہو ‘‘ ۔ ایک نے جواب دیا ’’ ہمارا چوتھا ساتھی اپنے گاؤں گیا ہواہے ‘‘ ۔
٭ نوکر ( مالک سے) تم بیکار بیٹھے تھک نہیں جاتے ، نوکر ( مالک سے ) میں آپ کی خاطر اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ۔