لشکر جھنگوی کا سربراہ رہائی سے قبل تحویل میں

لاہور 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ممنوعہ تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو آج ان کی رہائی سے عین قبل ایک قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں عدالتی تحویل میں دیدیا ہے ۔ یہ مقدمہ پاکستان کی ایک عدالت میں دو ہفتے سے زیر التوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اسحاق ملک میں شیعہ برادری پر حملوں کے واقعات میں ملوث تھا اور اس نے 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر بھی حملہ کیا تھا ۔ پیر کو پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے اس کی حراست میں توسیع کی درخواست نہ دینے پر رہا کرنے کے احکام جاری کئے گئے تھے ۔ اسحاق کو اسپیشل مجسٹریٹ ملتان غلام مجتبی بلوچ کی عدالت میں کل پیش کیا گیا تھا جہاں اس پر قتل اور دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج ہے ۔ مجسٹریٹ نے اسحاق کو دو ہفتوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ اسحاق گذشتہ تین سال سے برقراری عوامی نظم قانون کے تحت حراست میں ہے ۔