لکھنو 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش پولیس نے آج کہا کہ ایک واٹس اپ گروپ کے ارکان کو ایک اور گروپ ’ لشکرطیبہ ‘‘ میں شامل ہونے کیلئے واٹس اپ پر دعوت ملی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ پیام راجستھان سے عتلق رکھنے والے ایک اسکولی طالب علم نے بھیجا ہے ۔ یو پی انسداد دہشت گردی دستہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ پیام روانہ کرنے والا راجستھان کے بھیلواڑہ شہر میں نویں جماعت کا طالب علم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ لڑکے کے والد آج دستیاب نہیں تھے اس لئے آج اس کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب نہیں کیا گیا تھا اور اسے کل طلب کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک نوجوان کی جانب سے لشکر طیبہ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق پیام کی اطلاع دینے پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔