لشکرطیبہ کارکن 5 دن کی پولیس تحویل میں

نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لشکرطیبہ کا ایک مبینہ کارکن جسے مظفرنگر فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، آج دہلی کی ایک عدالت نے پانچ دن کیلئے اسے پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ 28 سالہ راشد کو ایڈیشنل سیشن جج دیا پرکاش کے اجلاس پر پولیس تحویل کی مدت کے اختتام پر پیش کیا گیا تھا۔

پولیس کو بھٹکل کے آواز کا نمونہ حاصل کرنے کی اجازت
نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے دہلی پولیس کی درخواست کو منظور کرلیا کہ انڈین مجاہدین کے معاون بانی یٰسین بھٹکل کی آواز کا نمونہ حاصل کیا جائے جو 40 سے زیادہ دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ عدالت نے بھٹکل اور اس کے قریبی ساتھی اسداللہ اختر کو 17 جنوری تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ پولیس نے کہا تھا کہ اسے بھٹکل کی مزید تحویل ضروری نہیں ہے۔