ایم ایس کے IASاکیڈیمی کی شروعات :اے کے خان آئی پی ایس اور دیگرIAS آفیسرس کا خطاب
حیدرآباد ،یکم؍ مارچ(پریس نوٹ ) : لرن فار انڈیا مہم کے تحت آج
MS IAS
اکیڈیمی کی شروعات ہوئی۔ سماج کے پسماندہ طبقات کے پچھڑے طبقے کو اوپر لانے کی اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کے تحت ایم ۔ایس نے آج
IAS
اکیڈیمی کی شروعات کیاہے۔ جس کا افتتاح آج اے۔کے۔خان
(IPS)
مشیر حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے IASاکیڈیمی کی شروعات وقت کی ضرورت ہے۔ کیونکہ سماج کی مکمل ترقی کے لیے ہر طبقہ کا بیوروکریسی میں شریک ہونا چاہییے۔انہوں نے
IAS
طلباء کو امتحان کی تیاری کروانے میں وقت دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔انہوں نے یو پی ایس سی کے جوابی کاپی جانچنے کے نئے طریقے کار پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو اسی مناسبت سے تیاری کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں صبر و تحمل اور خود کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس کے چیرمین محمد عبدالطیف خان نے کہا کہ ایم ایس اکیڈیمی
Learn for India
لرن فار انڈیا مہم کے تحت IASاکیڈیمی کی شروعات کی ہے۔جسکا مقصد ملت کے نوجوانوں کو ملک کی خدمات کے لیے تیار کرنا ہے۔ ہماری اس مہم کا مقصد اپنے ذہین نوجوانوں کو امریکہ یورپ گلف ممالک جانے سے روکنا ہے تاکہ وہ اپنی لیاقت کو ملک کی ترقی میں لگائیں۔واضح رہے کہ ایم ایس انتظامیہ نے اس IAS اکیڈیمی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے ۔ جس میں AC کلاس رومس ، لائبریری ،وائی فائی،وغیرہ شامل ہے۔آج کی اس افتتاحی تقریب سے 2010 ء کے IAS ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل اور 2016 کے IAS ٹاپر اطہر عامر خان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا اور طلباء کو امتحان کی تیاری کے طریقے کار اور اپنے تجربات بتائے۔ان لوگوں نے امتحان کے تعلق سے طلباء کو اپنی طرف سے ہر طرح کی مدد کا تیقن دیا ہے۔IAS آفیسر اطہر عامر خان نے امتحان کی تیاری کے تعلق سے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ حالات حاضرہ کا جائزہ لیں اور لکھنے کی مشق پر زیادہ توجہ دیں۔