بیجنگ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لداخ کے سرحدی علاقہ میں مسلسل صف آرائی کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چین نے آج کہاکہ بعض اوقات ایسا ناگزیر ہوتا ہے لیکن صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ طور پر کوشش کررہے ہیں کہ مؤثر طور پر صورتحال پر قابو پایا جائے۔ چینی فوج کے لبریشن آرمی کے ترجمان گینگ یان شینگ نے کہاکہ دونوں ممالک جلد از جلد اپنے مسائل کی یکسوئی کرسکتے ہیں اور ہند ۔ چین سرحد پر امن اور استحکام برقرار رکھا جاسکتا ہے۔