بیروت ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بڑے پیمانے پر مایوس پناہ گزینوں کی لبنان میں آمد پر حکومت لبنان نے شامیوں پر آج سے ویزا کی تحدیدات عائد کرنا شروع کردیں، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان میں ملک میں خانہ جنگی کی وجہ سے فرار ہوکر آنے والے شامی پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ ویزا کی تحدیدات دونوں ممالک کے درمیان تاریخ میں پہلی بار عائد کی گئی ہیں۔ ہزاروں پناہ گزین مشرقی لبنان کے علاقہ ارسل میں داخل ہوگئے ہیں۔ حکومت کے بموجب یہ لبنانی شہریوں کے صبر کا امتحان ہے۔ اکٹوبرمیں وزیر برائے سماجی امور راشد درباس نے بے گھر پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔